بھارت نے 71 سال بعد آسٹریلیا سے اس کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں 1-2 سے جیت لی، بارش کے باعث آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان چوتھا اور آخری ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا، میچ کے پانچویں روز بارش کے باعث کھیل ممکن نہ ہوسکا، چیتشوار پوجارا کو شاندار کارکردگی پر میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، آسٹریلوی ٹیم کو میچ کے آخری روز اننگز کی شکست کا سامنا تھا بارش کے باعث کھیل شروع ہی نہ ہوسکا اور میچ ہار جیت کے بغیر ہی ختم ہوگیا

پیر 7 جنوری 2019 12:40

سڈنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جنوری2019ء) بھارت نے آسٹریلیا کو اس کی سرزمین پر 71 سال بعد ٹیسٹ سیریز میں 2-1 سے شکست دے دی، آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان چوتھا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا۔ شدید بارش کے باعث میچ کا پانچوایں اور آخری روز کھیل مکمن نہ ہوسکا اور میچ ڈرا ہوگیا۔ اس سے قبل بھارت نے 1947-48 میں آسٹریلیا کو اس کی سرزمین پر کسی ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی۔

یہ سیریز پانچ میچوں کی تھی جس میں بھارت نے آسٹریلیا کو 4-0 سے شکست دی تھی۔ اس طرح کپتان ویرات کوہلی کی قیادت میں نہ صرف بھارت نے آسٹریلوی سر زمین پر پہلی سیریز جیتی بلکہ وہ کینگروز کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیتنے والا پہلا ایشیائی ملک بھی بن گیا۔ اس سے قبل بھارت کی چوتھے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ پر گرفت برقرار تھی ، آسٹریلوی ٹیم کے سر پر اننگز کی شکست کا خطرہ منڈلا رہے تھے، میزبان ٹیم پہلی اننگز میں 300 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی تھی اور اسے فالو آن کی خفت کا سامنا کرنا پڑا تھا، فالو آن کے بعد آسٹریلیا کی دوسری اننگز کے محض 4 ہی اوورز ہو پائے تھے کہ بارش کے باعث کھیل ممکن نہ ہوسکا۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی ٹیم نے چوتھے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان 6 رنز بنا لئے تھے اور اسے اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید 316 رنز درکار تھے ہیں تاہم میچ کے پانچویں اور آخری روز شدید بارش کے باعث میچ ممکن نہ ہوسکا اور کوئی بال نہ پھینکی جاسکی جس کی وجہ سے میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا۔ واضح رہے کہ بھارت نے پہلی اننگز میں 7 وکٹوں پر 622 رنز بناکر اننگز ڈکلئیر کی تھی، جس کے جواب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 300 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ بھارت کے مایہ بلے باز چیتشوار پوجارا کو پوری سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
وقت اشاعت : 07/01/2019 - 12:40:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :