پاکستان بھارت اور ایران کی کبڈی ٹیمیں کل مائی ہیر سٹیڈیم جھنگ میں آمنے سامنے ہونگی

پیر 7 جنوری 2019 16:37

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جنوری2019ء) پاکستان بھارت اور ایران کی کبڈی ٹیمیں کل منگل کو مائی ہیر سٹیڈیم جھنگ میں آمنے سامنے ہونگی ۔پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹر ی جنر ل رانا محمد سرور نے اے پی پی کو بتایا کہ پاکستان کے دورہ پر آئی بھار ت اور ایران کی ٹیمیں آج منگل 8جنوری کو جھنگ کے مائی ہیر سٹیڈیم میں پاکستان وائٹ اور گرین کے مد مقابل ہونگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے جبکہ کبڈی میچز کے شاندار انعقاد کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ دونوں ٹیموں کی پاکستان آمد خو ش آئند ہے جس سے کبڈی کے کھیل کے فروغ میں مدد ملے گی ۔انہوں نے کہا کہ وہ ایران اور بھارت کی کبڈی فیڈریشنز کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ہماری دعوت پر اپنی ٹیمیںپاکستان بھیجیں ۔ انہوں نے بتایا کہ انٹرنیشنل کبڈی ٹیموں کے پاکستان آکر اداروں کی ٹیموں سے وارم اپ میچز کھیلنے سے نوجوان کھلاڑیوںکو انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملا جس سے ان کے کھیل میں بہتری آئیگی اور وہ عالمی مقابلوں کے حوالے سے اعتماد حاصل کرسکیں گے ۔
وقت اشاعت : 07/01/2019 - 16:37:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :