موبائل ایجوکیشن یونٹ کے زیراہتمام انٹر رینج بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کا اہتمام

پیر 7 جنوری 2019 19:51

موبائل ایجوکیشن یونٹ کے زیراہتمام انٹر رینج بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کا اہتمام
اٹک 7جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جنوری2019ء) موبائل ایجوکیشن یونٹ پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی ریجن کے ز یر اہتمام انٹر رینج بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کا اہتمام پٹرولنگ پوسٹ بحریہ ٹاون پر کیا گیا۔گیا۔جس کے مہمان خصوصی ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی ریجن راجہ شاہد نذیر تھے۔ٹورنامنٹ میں راولپنڈی ریجن کی چاروں اضلاع کی ٹیموں نے شرکت کی۔

راولپنڈی ڈسٹرکٹ کی نمائندگی رضوان شہزاد اور عاصم نواز نے کی اٹک کی نمائندگی خالد محمود اور عثمان علی نے کی چکوال کی نمائندگی قاسم پٹھان اور فرحان اکبر نے کی جبکہ جہلم کی طرف سے عدیل احمد اور مدثر حسین میدان میں اترے تمام دلچسپ مقابلوں کے بعد راولپنڈی اور اٹک کی ٹیم نے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا اور فائنل میں انتہائی سخت مقابلے کے بعد راولپنڈی کی ٹیم نے فتح حاصل کی۔

(جاری ہے)

مہمان خصوصی نے تمام تر میچ انتہائی دلچسپی سے دیکھے۔ جیتنے والی ٹیم اور رنر اپ میں اسناد اور ٹرافیز تقسیم کی گئیں۔اس موقع پر ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر موبائل ایجوکیشن یونٹ کو سراہتے ہوئے مہمان خصوصی کا کہنا تھا کہ مزید ایسے ٹورنامنٹس کا اہتمام کیا جانا چاہیے جن سے جوانوں کی جسمانی اور ذہنی صلاحیت میں اضافہ ہو سکے۔اس سلسلے میں ایس پی پٹرولنگ نے ہرممکن قسم کی مدد کی یقین دہانی بھی کرائی۔
وقت اشاعت : 07/01/2019 - 19:51:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :