پاکستان کبڈی فیڈریشن کی جانب سے کبڈی کھیل کے نامور کھلاڑیوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے خصوصی تقریب

پیر 7 جنوری 2019 22:22

پاکستان کبڈی فیڈریشن کی جانب سے کبڈی کھیل کے نامور کھلاڑیوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے خصوصی تقریب
فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جنوری2019ء) پاکستان کبڈی فیڈریشن کی جانب سے کبڈی کھیل کے نامور کھلاڑیوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ان کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں کبڈی کھیل میں اپنے دور کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور ملک کا نام روش کرنے والے کبڈی کھلاڑیوں کو پگڑیاں پہنائی گئیں اور نقد انعامی رقم دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ، ایران اور بھارت کی کبڈی ٹیموں کے میچز کے دوران ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کبڈی فیڈریشن کے جانب سے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے والے نامور کھلاڑیوں کو انکی کھیل کے لئے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا ۔تقریب میں ان کھلاڑیوں کو پنجاب کی ثقافت کی مناسبت سے پگڑی پہنائی گئی اور دس ، دس ہزار روپے کی انعامی رقم دی گئی ۔

(جاری ہے)

جن کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ان میں چوہدری عبد النبی ،محمد اسلم تھکر ، محمد شہباز بائو ، بشیر ڈوگر ، محمد ابراہیم ، حاجی احمد دین ، عبدالواحد گل ، چوہدری عبد الحمید لاٹھیاں والا ، ظفر بھٹی ، فرزند علی ،امانت مسیح ، طاہر وحید جٹ ، محمد اسلم لونگ ، عبدالخالق ٹولی، اشتیاق واہلہ کمال پوری ، عمر حیات واہلہ ، رانا سیف ا للهخالد اور ایران کے کھلاڑی آغا بہرامی اور کینڈین کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل سردار سنتوکھ منڈیل شامل ہیں ۔

سیکرٹری پاکستان کبڈی فیڈریشن رانا محمد سرور نے اس موقع پر اے پی پی سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ یہ کھلاڑی کبڈی کا سرمایہ ہیں ان کو خراج تحسین پیش کرکے اپنی ذمہ دار اد اکی ۔ عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کر نے پر یہ عزت او ر توقیر کے حقدار نہیں لیکن حق تو یہ ہے کہ حق ادا نہ ہوا ۔فیڈریشن آئندہ بھی ان کی بہتری اور فلاح و بہبود کیلئے اقدامات اٹھاتی رہے گی ۔
وقت اشاعت : 07/01/2019 - 22:22:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :