پنجاب کے حمزہ الیاس نے پہلی انڈر۔16 قومی سنوکر چیمپئن شپ جیت لی

منگل 8 جنوری 2019 17:26

پنجاب کے حمزہ الیاس نے پہلی انڈر۔16 قومی سنوکر چیمپئن شپ جیت لی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2019ء) پنجاب کے حمزہ الیاس نے پہلی انڈر۔16 قومی سنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔ جناح سٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں خیبر پختونخوا کے کامران البرٹ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 4-0 فریم سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

حمزہ الیاس نے ورلڈ جونیئر انڈر۔16 سنوکر چیمپین شپ کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے ورلڈ جونیئر انڈر۔16 سنوکر چیمپین شپ رواں سال اکتوبر میں روس میں کھیلی جائے گی۔
وقت اشاعت : 08/01/2019 - 17:26:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :