یو ایس اے کرکٹ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا 105واں رکن ملک بن گیا

بدھ 9 جنوری 2019 19:00

یو ایس اے کرکٹ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا 105واں رکن ملک بن گیا
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2019ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے یو ایس اے کرکٹ کو ممبرشپ دے دی، اسطرح وہ آئی سی سی کا 105واں ایسوسی ایٹ رکن ملک بن گیا ہے۔

(جاری ہے)

2017ء میں آئی سی سی کی جانب سے یو ایس اے کرکٹ ایسوسی ایشن پر پابندی کے بعد یو ایس اے کرکٹ نے گورننگ باڈی کے پاس 93ویں ایسوسی ایٹ ممبر کیلئے درخواست جمع کرائی تھی، ممبرشپ کمیٹی نے گزشتہ برس آئی سی سی بورڈ میں یو ایس اے کرکٹ کو ممبرشپ دینے کی سفارش کی تھی اور اب باضابطہ طور پر اسے آئی سی سی کا ایسوسی ایٹ رکن ملک بنا دیا گیا ہے جس کے تحت یو ایس اے کرکٹ ایسوسی ایٹ ممالک کو ملنے والی آئی سی سی فنڈنگ کا بھی اہل ہو گیا ہے۔
وقت اشاعت : 09/01/2019 - 19:00:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :