دنیا فٹبال کے عظیم ترین کھلاڑی ''کاکا'' نے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا

ہیلو پاکستانیو، میں آپ لوگوں کے ساتھ کچھ وقت گزرانے آرہا ہوں، عظیم فٹبالر کا ٹوئیٹ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 9 جنوری 2019 18:41

دنیا فٹبال کے عظیم ترین کھلاڑی ''کاکا''  نے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-09 جنوری 2018ء) :برازیل سے تعلق رکھنے والے عظیم فٹبالر کاکا نے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا۔انہوں نے ٹوئیٹ کرتے کہا کہ ہیلو پاکستانیوں ، میں آپ لوگوں کے ساتھ کچھ وقت گزرانے آرہا ہوں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوتے ہی پاکستان میں کھیلوں کے میدان ایک مرتبہ پھر آباد ہونے لگے ہیں۔

2009 میں سری لنکن ٹیم پر ہونے والے حملے نے پاکستان سے بین الاقوامی کھیلوں کو دور کردیا تھا تاہم جب سے امن و امان کی صورتحال میں بہتری ہوئی ہے تب سے بین الاقوامی کھیلیں آہستہ آہستہ ایک بار پھر پاکستان کے میدانوں کا رخ کر رہی ہیں اور بلاشبہ اس میں سب سے زیادہ کریڈٹ پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد کو جاتا ہے جس نے غیر ملکی کھلاڑیوں کو ایک مرتبہ پھر پاکستان آنے کا حوصلہ دیا۔

(جاری ہے)

کچھ عرصہ پہلے رنگ کے نامور پہلوان کراچی آئے تھے اور پی ایس ایل میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد نے بھی اس معاملے میں کافی مدد کی ہے۔اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ عظیم برازیلین فٹبالر کاکا نے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا ہے۔
کاکا نے پاکستان آنے کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا کاکا نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہیلو پاکستانیوں ، میں آپ لوگوں کے ساتھ کچھ وقت گزرانے آرہا ہوں۔

۔اس پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے انکے ٹوئیٹ کو ری ٹوئیٹ کرتے ہوئے انکو خوش آمدید کہا۔
عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ میں تمام نوجوانوں کی جانب سے اور خود کی جانب سے آپکو خوش آمدید کہتا ہوں کیونکہ میں بھی آپ کا بہت بڑا مداح ہوں۔امید کرتا ہوں کہ آپ یہاں اچھا وقت گزاریں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ بھی پاکستان میں اپنے مداحوں سے مل کر بہت محظوظ ہوں گے کیونکہ آپ کے مداح اس وقت آپ کے آنے کا سن کر بہت خوش ہیں۔
وقت اشاعت : 09/01/2019 - 18:41:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :