کیمپ میں شرکت سے کھلاڑیوں کی پرفارمنس بہتر ہوگی ،پرو ہاکی لیگ میں اٹیکنگ ہاکی کھیلیں گے ،ہیڈ کوچ سعید خان

بدھ 9 جنوری 2019 20:25

کیمپ میں شرکت سے کھلاڑیوں کی پرفارمنس بہتر ہوگی ،پرو ہاکی لیگ میں اٹیکنگ ہاکی کھیلیں گے ،ہیڈ کوچ سعید خان
لاہور۔9 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2019ء) پرو ہاکی لیگ کیلئے قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ سعید خان نے کہا ہے کہ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں لگائے گئے قومی ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی خامیوں کو دور کرنے ،ان کی فٹنس اور پرفارمنس کو بہتر بنانے کیلئے بھرپور کوشش کی جارہی ہے اور امید ہے کہ کیمپ میں شرکت سے ان کی کارکردگی میں بہتری آئے گی ۔

نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پروہاکی لیگ میں شرکت سے نوجوان پلیئرز کو انٹرنیشنل سطح پر بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ قومی ہاکی ٹیم پرو لیگ میں اٹیکنگ ہاکی کھیلے گی ۔ماضی میں دفاعی ہاکی کھیل کر ہم نے بہت نقصان اٹھالیا، ورلڈ کپ میں اس حکمت عملی سے ہم صرف ایک گول کرسکے، اب اس سوچ کو بدل کر اٹیکنگ ہاکی کو فروغ دیں گے۔

(جاری ہے)

کیمپ میں اسی چیز پر فوکس کررہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ گول کرسکیں۔1994 کی گولڈ میڈلسٹ ٹیم کے کوچ نے کہا کہ اس وقت کامیابی جارحانہ ہاکی کھیلنے سے ملی تھی۔ اب بھی اسی حکمت عملی سے کارکردگی کا گراف بلند کرسکتے ہیں۔۔ انہوں نے لیگ میں قومی ٹیم کی عدم شرکت کی اطلاعات کے جواب میں کہا کہ ہمیں اس بات کی کوئی اطلاع نہیں کی ۔ہاکی ٹیم کے لئے فنڈز کا انتظام فیڈریشن نے کرنا ہے اور مجھے پوری امید ہے کہ پی ایچ ایف اس کا انتظا م کرلے گی ۔ اس سے پہلے بھی عین آخری وقت پر ٹیمیں ایونٹ کھیلنے ضرور جاتی رہی ہیں۔ یقین ہے کہ اب بھی ایسا ہی ہوگا۔سعید خان نے کہا کہ پاکستان ہاکی ٹیم دنیا کی کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔
وقت اشاعت : 09/01/2019 - 20:25:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :