سابق ٹیسٹ کرکٹ راشد لطیف نے کراچی کنگز کو خیرباد کہہ دیا

میری خدمات حاصل کرنے پر فرنچائز کے مالک اور اسٹاف کا شکرگزار ہوں، راشد لطیف

جمعرات 10 جنوری 2019 15:15

سابق ٹیسٹ کرکٹ راشد لطیف نے کراچی کنگز کو خیرباد کہہ دیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2019ء) سابق ٹیسٹ کرکٹ اور پی ایس ایل کی فرنچائز کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز راشدلطیف نے کراچی کنگز کو خیر باد کہہ دیا۔

(جاری ہے)



سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سابق ٹیسٹ کرکٹر راشد لطیف نے کہا کہ میرا کراچی کنگز کے ساتھ سفر تمام ہوا، میری خدمات حاصل کرنے پر فرنچائز کے مالک اور اسٹاف کا شکرگزار ہوں، مستقبل میں کراچی کنگز کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوںواضح رہے کہ سابق کپتان راشد لطیف پی ایس ایل کی فرنچائز کے ساتھ بطور ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز وابستہ تھے۔
وقت اشاعت : 10/01/2019 - 15:15:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :