پاکستانی فٹبال کپتان کا ریکارڈوکاکا اور لوئس فیگوکیلئے خصوصی تحفہ

کاکا اور لوئیس فیگو آج شام کو لاہور آئیں گے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 10 جنوری 2019 16:42

پاکستانی فٹبال کپتان کا ریکارڈوکاکا اور لوئس فیگوکیلئے خصوصی تحفہ
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10جنوری2019ء) عالمی شہرت یافتہ فٹ بالرز برازیل کے ریکارڈو کاکا اور پرتگال کے سابق کپتان لوئس فیگو پاکستان پہنچ گئے ہیں ۔36سالہ ریکارڈوکاکا اور46سالہ لوئیس فیگو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے جہان انہیں سندھ کی روایتی ٹوپی اور اجرک پیش کی گئی۔کاکا اور لوئیس فیگو پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے مختصر دورے پر دبئی سے کراچی پہنچے ہیں جہاں مختصر قیام کے بعد وہ آج شام لاہور کے لیے روانہ ہوجائیں گے، کاکا اور لوئس فیگو نے ورلڈ ساکر سٹارز کے تحت کراچی کے مقامی ہوٹل میں بریفنگ دی، اس دوران پاکستانی فٹبال ٹیم کے کپتان صدام حسین نے دنیائے فٹبال کے بڑے ستاروں کو پاکستانی ٹیم کی جرسی بھی پیش کی ، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کاکا اور لوئیس فیگو کی پاکستان آمد سے یہاں کے نوجوانوں میں فٹبال کھیلنے کا جذبہ مزید بڑھے گا ۔

(جاری ہے)

لوئیس فیگو اور کاکا اب لاہور روانہ ہوجائیں گے جہاں رات8بجے مقامی مال میں صحافیوں اور فینز سے ملاقات کریں گے ۔پاکستان میں فٹ بال کے فروغ کے سلسلے میں ورلڈ سوکر سٹارز کے تحت دو میچز 26 اور 29 اپریل کو کراچی اور لاہور میں ہوں گے جس میں فیگو اور کاکا کے علاوہ دیگر سپر سٹار فٹ بالرز بھی ایکشن میں ہوں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم جمعرات کو پاکستان کے ایک روزہ دورے پر آنےوالے عالمی شہرت یافتہ فٹ بالرز برازیل کے کاکا اور پرتگال کے لوئس فیگو سے اسلام آباد میں ملاقات کے خواہاں تھے تاہم کاکا نے وقت کی کمی کے سبب اپنے مصروف ترین شیڈول سے ہٹ کر وزیر اعظم سے ملاقات سے معذرت کرلی۔

دوسری جانب لوئس فیگو کی عمران خان سیملاقات کرانے کی کوششیں جاری ہیں، لیکن اس کا امکان معدوم ہے۔ ٹچ سکائی گروپ کے سربراہ برطانوی نژاد پاکستانی احمر کنور کی خصوصی دعوت پر دونوں فٹبالرز جمعرات کو ایک روزہ دورے پر آئے ہیں ۔دونوں فٹبالرز دبئی سے نجی طیارہ کے زریعہ کراچی پہنچے ہیں اوردورے کے اختتام پر وہ رات کو اپنے نجی جیٹ طیارہ سے واپس دبئی روانہ ہو جائیں گے۔
وقت اشاعت : 10/01/2019 - 16:42:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :