آکلینڈ اوپن ٹینس، پبلو کارینو بسٹا، لیونارڈو میئر، ٹیلر فرٹز اور فوگنینی مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں ہار کر ایونٹ سے باہر

جمعرات 10 جنوری 2019 17:46

آکلینڈ اوپن ٹینس، پبلو کارینو بسٹا، لیونارڈو میئر، ٹیلر فرٹز اور فوگنینی مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں ہار کر ایونٹ سے باہر
آکلینڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2019ء) جرمنی کے نامور ٹینس سٹار جان لینارڈ سٹروف اور جرمنی کے ہی فلپ کولیشرائبر آکلینڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے جبکہ پبلو کارینو بسٹا، لیونارڈو میئر، ٹیلر فرٹز اور فابیو فوگنینی کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ میں جاری ایونٹ میں جمعرات کو کھیلے گئے مینز سنگلز کوارٹر فائنلز میں جرمنی کے جان لینارڈ سٹروف نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد اسپینش کھلاڑی کارینو بسٹا کو 7-6 (7-5)، 6-7(6-8) اور 7-6 (9-7) سے ہرا کر ایونٹ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔

جرمنی کے فلپ کولیشرائبر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیکنڈ سیڈڈ اٹلی کے فابیو فوگنینی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-1 سے اپ سیٹ شکست دیکر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ امریکا کے سینڈجرن نے ارجنٹائن کے لیونارڈو میئر کو 6-3 اور 7-6(7-5) سے ہرا دیا۔ ایک اور میچ میں انگلینڈ کے کیمرون نوری نے امریکن کھلاڑی ٹیلر فرٹز کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔
وقت اشاعت : 10/01/2019 - 17:46:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :