جمی مرے اور برونو سوریز سڈنی انٹرنیشنل ٹینس مینز ڈبلز سیمی فائنل میں کل ایکشن میں نظر آئینگے

جمعرات 10 جنوری 2019 17:46

جمی مرے اور برونو سوریز سڈنی انٹرنیشنل ٹینس مینز ڈبلز سیمی فائنل میں کل ایکشن میں نظر آئینگے
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2019ء) برطانوی کھلاڑی جمی مرے اور ان کے برازیلین جوڑی دار برونو سوریز سڈنی انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز سیمی فائنل میں کل ایکشن میں نظر آئینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کھیلے گئے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ایون ڈوڈگ اور راجر ویسلین کو 7-5 اور 6-3 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ برطانوی کھلاڑی جمی مرے اور ان کے برازیلین جوڑی دار برونو سوریز کا ایونٹ کے سیمی فائنل میں برطانوی جوڑی سے مقابلہ ہوگا جو نیل سکیوپسکی اور کین سکیوپسکی پر مشتمل ہے۔
وقت اشاعت : 10/01/2019 - 17:46:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :