آکلینڈ اوپن ٹینس، کیمرون نوری اور ٹینیز سینڈجرنز مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے، فلپ کولیشرائبر اور لینارڈ سٹروف سیمی فائنل میں ہار کر ایونٹ سے باہر

جمعہ 11 جنوری 2019 12:49

آکلینڈ اوپن ٹینس، کیمرون نوری اور ٹینیز سینڈجرنز مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے، فلپ کولیشرائبر اور لینارڈ سٹروف سیمی فائنل میں ہار کر ایونٹ سے باہر
آکلینڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2019ء) انگلینڈ کے کیمرون نوری اور امریکا کے ٹینیز سینڈجرنز اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے آکلینڈ اوپن ٹینس مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے جبکہ جرمنی کے نامور ٹینس سٹار جان لینارڈ سٹروف اور جرمنی کے ہی فلپ کولیشرائبر کے سیمی فائنل میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئے ۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ میں جاری ایونٹ میں جمعہ کو کھیلے گئے مینز سنگلز سیمی فائنلز میں انگلینڈ کے کیمرون نوری نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جرمنی کے جان لینارڈ سٹروف کو 7-5، 4-6 اور 6-3 سے ہرا کر ایونٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کی۔

ایک اور میچ میں امریکا کے ٹینیز سینڈ جرنز نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرمنی کے فلپ کولیشرائبر کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-2 سے شکست دیکر ایونٹ کا فائنل کھیلنے کااعزاز حاصل کرلیا۔
وقت اشاعت : 11/01/2019 - 12:49:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :