سید تجمل عباس آئی ٹی ایف پاکستان جونیئر ٹینس چمپئن شپ 18 جنوری سے شروع ہوگی

فیڈریشن نے ایونٹ میں شرکت کے لئے کھلاڑیوں کیلئے انٹری کی آخری تاریخ 22 جنوری 2019ء مقرر کر دی

جمعہ 11 جنوری 2019 15:20

سید تجمل عباس آئی ٹی ایف پاکستان جونیئر ٹینس چمپئن شپ 18 جنوری سے شروع ہوگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2019ء) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام سید تجمل عباس آئی ٹی ایف پاکستان جونیئر ٹینس چیمپئن شپ رواں سال 18 سے 23فروری 2019ء تک اسلام آباد میں کھیلی جائیگی۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے ترجمان کے مطابق فیڈریشن نے ایونٹ میں شرکت کے لئے کھلاڑیوں کے لئے انٹری کی آخری تاریخ 22 جنوری 2019ء مقرر کی ہے ،ْجو بھی غیر ملکی یا قومی کھلاڑی ایونٹ میں شرکت کرنا چاہتے ہیں تو وہ 22جنوری سے قبل انٹری پاکستان ٹینس فیڈریشن کو بھجوا دیں۔
وقت اشاعت : 11/01/2019 - 15:20:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :