تیسرا ٹیسٹ ، کھانے کے وقفے پر جنوبی افریقہ کی پوزیشن مستحکم

پروٹیز نے ایک وکٹ کے نقصان پر108رنز بنا لیے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 11 جنوری 2019 15:03

تیسرا ٹیسٹ ، کھانے کے وقفے پر جنوبی افریقہ کی پوزیشن مستحکم
جوہانسبرگ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11جنوری2019ء) تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے آخری مقابلے میں جنوبی افریقہ نے کھانے کی وقفے پر پاکستان کے خلاف 1وکٹ کے نقصان پر 108رنز سکور کرلیے ہیں ۔ جوہانسبرگ کے وانڈررز کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان ڈین ایلگر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ایڈن مرکرام کے ہمراہ انہوں نے اننگز کا آغاز کیا تاہم کپتان ایلگر 4رنز بنا کر محمد عباس کا شکار بن گئے ،مارکرم او ر ہاشم آملا نے کھانے کے وقفے پر ٹیم کا سکور108رنز تک پہنچا دیا ،اس دوران مارکرم نے اپنی5ویں ٹیسٹ نصف سنچری بھی مکمل کی، مارکرم 78اور آملا22رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ ہیں ،پاکستان کے لیے محمد عبا س نے ایک وکٹ لی۔

میزبان ٹیم کو سیریز میں2-0کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے اور پاکستان کرکٹ ٹیم کو جنوبی افریقی ٹیم کے ہاتھوں مسلسل دوسرے وائٹ واش کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

ابتدائی دو میچز میں شکست کے بعد قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں، فخرزمان، یاسر شاہ اور شاہین شاہ آفریدی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں ۔قومی ٹیم امام الحق، شان مسعود، اظہر علی، اسد شفیق، بابراعظم، کپتان سرفراز احمد، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عامر، محمد عباس اور حسن علی پر مشتمل ہے۔

فاف ڈوپلیسی پر ایک میچ کی پابندی کے باعث ڈین ایلگر جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں اور ٹیم میں ان کی جگہ زبیر حمزہ کو شامل کیا گیا ہے۔میزبان ٹیم ایڈن مرکرام، ہاشم آملہ، تھینس ڈی بریون، ٹمبا باووما، زبیر حمزہ، کوئنٹن ڈی کوک، ورنن فلینڈر، کگیسو رابادا، ڈیل سٹین اور ڈین اولیوئیر پر مشتمل ہے۔پاکستانی ٹیم نے آج تک وانڈررز میں کوئی ٹیسٹ میچ نہیں جیتا ہے۔ 1998 ءمیں چوتھا دن بارش کی نذر ہونے سے پاکستان نے یہاں ایک ٹیسٹ ڈرا کیا تھا۔ پاکستانی بیٹنگ جنوبی افریقہ کے پیس اٹیک کے خلاف مشکلا ت سے دوچار رہی ہے۔ 











وقت اشاعت : 11/01/2019 - 15:03:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :