ملتان سلطانز نے اپنے کوچنگ سٹاف کے نامو ں کا اعلان کردیا

ٹام موڈی نے دیگر مصروفیات کے باعث ملتان سلطانز کی کوچنگ سے معذرت کرلی تھی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ جنوری 15:28

ملتان سلطانز نے اپنے کوچنگ سٹاف کے نامو ں کا اعلان کردیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11جنوری2019ء) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز نے اپنے کوچنگ سٹاف کے نامو ں کا اعلان کردیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق جنوبی افریقہ کے سابق آف سپنر یوہان بوتھا پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں ملتان سلطانز کے کوچ ہوں گے جب کہ پی ایس ایل 2کی چیمپئن پشاور زلمی کے ساتھ منسلک رہنے والے عبدالرحمان ٹیم کے نائب کوچ کے فرائض سر انجام دیں گے ، سابق ٹیسٹ کرکٹر ندیم خان ٹیم کے منیجر ہونے کے ساتھ ساتھ سپن باﺅلنگ کوچ بھی ہوں گے ۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل تھری میں ملتان سلطانز کی کوچنگ کرنے والے سابق آسٹریلیوی کرکٹر ٹام موڈی نے دیگر مصروفیات کے باعث رواں سال ملتان سلطانز کی کوچنگ سے معذرت کرلی تھی ۔ یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام پاکستان سپر لیگ کا چوتھا ایڈیشن آئندہ سال 14 فروری سے یو اے ای اور پاکستان میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

لیگ کا فائنل میچ 17مارچ کو کراچی میں کھیلا جائیگا۔

میڈیارپورٹ کے مطابق لیگ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے پنجہ آزمائی کرینگی۔ لیگ راﺅنڈ روبن فارمیٹ کے تحت کھیلی جائیگی۔ اب تک اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم دو دفعہ اور پشاور زلمی کی ٹیم ایک بار لیگ جیت چکی ہے۔ پاکستان سپر لیگ کا افتتاحی میچ 14فروری کو دفاعی چمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز ٹیموں کے درمیان دبئی میں کھیلا جائیگا۔

پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن میں فائنل سمیت کل 34 میچز کھیلے جائیں گے جس میں سے آخری 8 میچز پاکستان کے شہروں لاہور اور کراچی میں کھیلے جائینگے۔ لاہور میں 3 میچز جبکہ فائنل سمیت پانچ میچز کراچی میں کھیلے جائینگے۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پہلا میچ 7 مارچ کو کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے مابین فلڈ لائٹس میں ہوگا جبکہ لاہور میں پہلامیچ 9 مارچ کو لاہور قلندر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کھیلا جائیگا۔

پاکستان میں کھیلے جانے والے 8 میچز کے علاوہ دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں 14میچز اور چار میچز شیخ زید سٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلے جائینگے۔ شیدول کے مطابق پی ایس ایل میں شرکت کرنے والی تمام ٹیمیں ہر ٹیم کے ساتھ دو دو میچز کھیلیں گی۔ جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز، زمبابوے کے برینڈن ٹیلر، آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ ان تین کھلاڑیوں سمیت 19کھلاڑی پہلی بار پی ایس ایل میں ایکشن میں نظر آئینگے۔ پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا فائنل میچ 17 مارچ کو کھیلا جائیگا جو نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائیگا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/01/2019 - 15:28:12

Your Thoughts and Comments