کراچی میں پی ایس ایل فائنل کی راہ میں بڑی رکاوٹ حائل

سٹیڈیم کی چھت پر فائبر کی چھت کی تنصیب تاحال شروع نہ ہوسکی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 11 جنوری 2019 17:17

کراچی میں پی ایس ایل فائنل کی راہ میں بڑی رکاوٹ حائل
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11جنوری2019ء) نیشنل سٹیڈیم،کراچی نے گزشتہ سال پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کے فائنل میچ کی میزبانی کی تھی ،یہ دس کے لمبے عرصے کے بعد کراچی میں کھیلا جانے والا پہلا انٹر نیشنل میچ تھا اور شاید یہی وجہ تھی کہ شائقین کرکٹ نیشنل سٹیڈیم میں تعمیراتی کام مکمل نہ ہوپانے کے باوجود پی ایس ایل فائنل اور ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز سے بہت لطف اندوز ہوئے۔

اس فائنل کو تقریبا ایک سال مکمل ہوچکا ہے تاہم اب بھی قذافی سٹیڈیم میں تعمیراتی کام مکمل نہیں ہوسکا ہے،یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) نے پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے آٹھ میچز کراچی کروانے کا اعلان کیا ہے جبکہ فائنل کی میزبانی بھی کراچی ہی کرے گا تاہم سٹیڈیم کی تزئین و آرائش میں مسلسل تاخیر نے سنگین خدشات کو جنم دینا شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

نیشنل سٹیڈیم ، کراچی کی مرمت کا کام دو سال قبل2017ءمیں شروع ہوا تھا اور پی ایس ایل4کے شروع ہونے میں محض5ہفتے باقی رہنے کے باوجود ابھی تک سٹیڈیم کی چھتوں پر فائبر ڈالنے کا کام بھی شروع نہیں ہوسکا ہے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملائیشیا سے خصوصی ٹینسٹائل فیبرک درآمد کیا ہے تاہم اسے بچھانے کے لیے ٹیکنیکل سٹاف ابھی تک پاکستان نہیں پہنچا ہے ۔

پروجیکٹ انجینئر ممتاز حسین نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ پی ایس ایل 4کے آغاز سے قبل سٹیڈیم کو تیار کردیں گے،ان کا کہنا تھا کہ چند ایریاز کے علاوہ سٹیڈیم کا باقی تمام کام مکمل کرلیا گیا ہے اور ہم باقی کام بھی مکمل کرنے کے لیے دن رات کام کررہے ہیں ۔ ممتاز حسین نے فیبرک کی تنصیب میں تاخیر کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ٹینسٹائل فیبرک ایک مخصوص قسم کا ہوتا ہے جو طویل عرصے تک قائم رہتا ہے اور اسے ہر چھ مہینے بعد صفائی کی ضرورت ہوتی ہے،یہ فیبرک تقریبا 25سال برقرار رہتا ہے اور شدید بارش اور سخت دھوپ برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
وقت اشاعت : 11/01/2019 - 17:17:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :