پہلا نیا ناظم آبا د انٹر اسکول فٹ بال، زیڈ ایم اسٹا ر کی مسلسل دوسری فتح ، ٹاپ 4 میں رسائی

جمعہ 11 جنوری 2019 19:38

پہلا نیا ناظم آبا د انٹر اسکول فٹ بال، زیڈ ایم اسٹا ر کی مسلسل دوسری فتح ، ٹاپ 4 میں رسائی
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2019ء) زیڈ ایم اسکول نے اے ایم پی ایس اے اسٹار کو 0-1 سے شکست دے کر اپنے تمام دونوں میچوں میں کامیابی کے ساتھ گروپ "سی" سے ٹاپ کر کے پہلے نیا ناظم آباد آل منگھو پیر انٹر اسکول فٹ بال ٹورنامنٹ 2019ء میں سیمی فائنل میں رسائی کو یقینی بنایا۔ فاتح ٹیم نے اپنے پہلے گروپ میچ میں ینگ اسٹار اسکول کو 0-1 کی اسکور لائین سے شکست دی تھی۔

مہمان خصوصی ظاہر مشرف نے زیڈ ایم اسکول کے فواد کو میچ کا واحد گول بنانے پر مین آف دی میچ ایوارڈ دیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سر شاہنواز اور سر حنیف بھی موجود تھے۔ گروپ "ای" میں نالج ان پبلک اسکول نے حریف برائیٹ اسٹار کو عمدہ مقابلے میں 1-2 سے زیر کر کے اپنے اکائونٹ میں مزید 3 قیمتی پوائنٹس جمع کراکر پوائنٹس کی تعداد کو 4 کر لیا۔

(جاری ہے)

نالج ان پبلک اسکول اور دی میگنس اسٹار اسکول کے درمیان لیگ کا پہلا میچ 1-1 گول برابر رہا تھا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹس دیا گیا تھا۔

مہمان خصوصی حامد بھائی نے فاتح ٹیم کے شاہ زیب کو خوبصورت گول اسکور کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا۔ اس موقع پر سر شاہنواز بھی موجود تھے۔ نیا ناظم آباد کے خوبصورت فٹ بال اسٹیڈیم کی سرسبز فیلڈ پر جاری ٹورنامنٹ کے گروپ "سی" میں زیڈ ایم اسٹا ر اکول نے مد مقابل اے ایم پی ایس اے اسٹار کے گول پوسٹ پر آغا ز ہی سے کئی خطر ناک حملے اور میچ پر گرفت مظبوط رکھی۔

زیڈ ایم اسکول کی جانب سے میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول اسٹرائیکر عثمان نے کھیل کے 19 ویں منٹ میں ایک مشکل زاویہ سے بنایا اور میچ کا اختتام اسی اسکور پر ہوا۔ گروپ "ای" میں نالج ان پبلک اسکول نے حریف برائیٹ اسکول کو 1-2 سے شکست دے کر اپنا کھاتے میں مزید 3 پوائنٹس بنا کر پوائنٹس کی تعداد کو 4 کر لیا۔ نالج ان پبلک اسکول کی ٹیم کے کھلاڑیوں کے شاندار کھیل کو اسٹیڈیم میں موجو دشائقین فٹ بال کی بڑی تعداد نے سہراہا۔

فاتح ٹیم کی جانب سے اسٹرائیکر شاہ زیب نے 12 ویں منٹ میں گیند کو جال کے حوالے کر کے اپنی ٹیم کو1-0 سے آگے کردیا۔ پہلے میچ کے ہیرو جعفر نے 20 ویں منٹ میں گیند کو جال میںڈال کر اپنی ٹیم کی برتری کو 0-2 سے ڈبل کر دیا۔ وقفہ پر فاتح KIPS اسکول کو 0-2 کی برتری حاصل تھی۔ کھیل کے دوسرے دورانیہ میں برائیٹ اسٹار اسکول کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے اپنی حکمت کو تبدیل کیا، گول کے خسارے کو کم کرنے کیلئے KIPS اسٹار پر دبائو ڈالا اور دوسرے ہاف کے 19 ویں منٹ میں حنیف نے شاندار گول کر کے خسارے کو2-1 سے کم کردیا اور ریفری محمد کلیم کی فائنل وصل پر یہی اسکور رہا۔
وقت اشاعت : 11/01/2019 - 19:38:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :