خواتین سے متعلق نازیبا ریمارکس ،ْپانڈیا اور راہول معطل، آسٹریلیا کیخلاف سیریز سے باہر

جمعہ جنوری 21:09

خواتین سے متعلق نازیبا ریمارکس ،ْپانڈیا اور راہول معطل، آسٹریلیا ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جنوری2019ء) بھارتی کرکٹرز ہاردک پانڈیا اور کے ایل راہول کو خواتین کے بارے میں نازیبا ریمارکس دینے پر معطل کردیا گیا ہے، جس کے بعد وہ ہفتے سے آسٹریلیا کے خلاف شروع ہونے والی ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔دونوں کرکٹرز نے بھارتی ٹی وی چینل کے پروگرام ’ کافی ود کرن‘ میں خواتین سے متعلق نازیبا ریمارکس دیئے تھے جس کے بعد اٴْنہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا اور بھارتی کرکٹ بورڈ نے انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔

(جاری ہے)

معطلی کے بعد ہاردک پانڈیا اور کے ایل لاہور کے نام سڈنی میں ہفتے کو کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ کیلئے بھارتی ٹیم کی لائن اپ سے خارج کردیئے گئے ہیں۔بھارتی کرکٹ بورڈ کی کمیٹی آف ایڈمنسٹریشن کے چیئرمین ونود رائے کا کہنا ہے کہ دونوں کرکٹرز کو زیرا لتوا ء انکوائری تک معطل کردیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق باضابطہ انکوائری کے آغاز سے قبل دونوں کرکٹرز کو نئے شوکاز نوٹس جاری کیے جائیں گے تاہم ابھی اس بات کا فیصلہ نہیں کیا جاسکا کہ بی سی سی آئی کی انٹرنل کمیٹی یا کوئی ایڈہاک محتسب انکوائری کرے گا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/01/2019 - 21:09:50

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments