جوبلی انشورنس چوتھی انڈر-18 سنوکر چیمپئن شپ کے دوسرے روز 16 میچوں کا فیصلہ ہوگیا

جمعہ 11 جنوری 2019 23:06

جوبلی انشورنس چوتھی انڈر-18 سنوکر چیمپئن شپ کے دوسرے روز 16 میچوں کا فیصلہ ہوگیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2019ء) پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر فیڈریشن کے زیراہتمام جاری جوبلی انشورنس چوتھی انڈر-18 سنوکر چیمپئن شپ کے دوسرے روز 16 میچوں کا فیصلہ ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے سنوکر ہال میں کھیلے گئے میچوں میں پنجاب کے حمزہ الیاس نے خیبر پختونخوا کے مالک ریان خان کو 3-1 سے،پنجاب کے نسیم اختر نے خیبر پختونخوا کے منصف الدین کو 3-0 سے،پنجاب کے شہریار عباس نیاسلام آباد کے عثمان وحید کو 3-0 سے، سندھ کے شیراز رضا نے پنجاب کے محمد فیصل کو 3-0 سے، پنجاب کے شیخ محمد مدثر نے سندھ کے عمر جنید کو 3-0 سے، پنجاب کے احسن یوسف نے خیبر پختونخوا کے ملک مزمل خان کو 3-0 سے،خیبر پختونخوا کے سجاد عبداللہ نے بلوچستان کے محمد محسن کو 3-0 سے، پنجاب کے محمد بلال نے اسلام آباد کے حیدر عباس کو 3-1 سے، پنجاب کے عمر خان نے سندھ کے طلحہ سکرانی کو 3-0 سے،سندھ کے شہریار خان نے پنجاب کے شہریار وسیم کو 3-2 سے،خیبر پختونخوا کے محمد رفیق نے سندھ کے عماد فاروق کو 3-0 سے، خیبر پختونخوا کے محمد ابرار نے بلوچستان کے افتخار حسین کو 3-2 سے،اسلام آباد کے فیصل ابرار کیانی نے خیبر پختونخوا کے عاطف ارشد کو 3-0 سے، پنجاب کے شازیب ملک نے سندھ کے وقاص خان کو 3-0 سے،سندھ کے راجہ زوہیب نے پنجاب کے فرحان مجیدکو 3-0 سے،سندھ کے شیخ قمبر نے خیبر پختونخوا کے کامران البرٹ مسیح کو 3-1 سے ہرا دیا۔

وقت اشاعت : 11/01/2019 - 23:06:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :