عمران خان پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے کندھوں پر زیادہ بوجھ نہ ڈالیں ، سینیٹر انور بیگ

احسان مانی سے کھیلوں سے متعلق ٹاسک فورس کی ذمہ داری واپس لے لینی چاہیے ، جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں کارکردگی پر مایوسی ہوئی ،قومی اسکواڈ کی سلیکشن پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں ، سابق رکن سینیٹ قایئمہ کمیٹی برائے کھیل

ہفتہ 12 جنوری 2019 21:18

عمران خان پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے کندھوں پر زیادہ بوجھ نہ ڈالیں ، سینیٹر انور بیگ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2019ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کھیل کے سابق رکن سینیٹر انور بیگ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کے کندھوں پر زیادہ بوجھ نہ ڈالیں ، احسان مانی سے کھیلوں سے متعلق ٹاسک فورس کی ذمہ داری واپس لے لینی چاہیے توکہ وہ تمام توجہ کرکٹ کے معاملات پر مرکوز کر سکیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سینیٹر انور بیگ نے کہاکہ جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی سب کے سامنے ہے اور پاکستان سپر لیگ بھی آئندہ ماہ شروع ہو رہی ہے لہذا وزیر اعظم عمران خان کو چاہیے کہ احسان امنی کے کندھوں پر ڈالی گئی کھیلوں سے متعلق ٹاسک فورس کی ذمہ داریاں ان سے لیکر کسی اور کو دی جائے تاکہ احسان مانی پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات کو زیادہ بہتر انداز سے چلا سکیں ، انہوں نے کہاکہ جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی پر انہیں مایوسی ہوئی ہے جبکہ اس کارکردگی نے قومی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے قومی اسکواڈ کی سلیکشن پر بھی سوالات اٹھا دیئے ہیں ۔۔
وقت اشاعت : 12/01/2019 - 21:18:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :