مکمل فاسٹ باﺅلر کے پاس عمران خان کی ان سوئنگ ،وقار یونس کا یارکر ہونا چاہیئے: کگیسو ربادا

وہاب ریاض کا باﺅنسر او ر ڈیل سٹین کی آﺅٹ سوئنگ بھی لازمی ہے:فاسٹ باﺅلر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 13 جنوری 2019 11:38

مکمل فاسٹ باﺅلر کے پاس عمران خان کی ان سوئنگ ،وقار یونس کا یارکر ہونا چاہیئے: کگیسو ربادا
جوہانسبرگ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13جنوری2019ء) جنوبی افریقی فاسٹ باﺅلر کگیسو ربادا کا کہنا ہے کہ ایک مکمل فاسٹ باﺅلر کے پاس ڈیل سٹین کی آﺅٹ سو ئنگ، عمران خان کی ان سوئنگ ،وہاب ریاض کا باﺅنسر اور وقار یونس کا ان سوئنگ یارکر ہونا چاہیئے ۔ کرکٹ آسٹریلیا کی ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے23سالہ کگیسو ربادا کا کہنا تھا کہ ایک مکمل فاسٹ باﺅلر کے پاس جنو بی افریقہ کے کامیاب ترین فاسٹ باﺅلر ڈیل سٹین کی طرح آﺅٹ سوئنگ باﺅلنگ کرنے کی صلاحیت ہونی چاہیئے ، ان سوئنگ باﺅلنگ کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں ان کے ذہن میں سب سے پہلا نام لیجنڈری پاکستانی آل راﺅنڈر اور موجودہ وزیر اعظم عمران خان کا آتا ہے ، باﺅنسرکے بارے میں کیے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی تیز پچ پر وہاب ریاض جیسے باﺅنسرز کروانے چاہیں گے،انہیں آج بھی وہاب ریاض کا ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں آسٹریلیوی آل راﺅنڈر شین واٹسن کو کیا گیا سپیل یا د ہے ، ان سوئنگ یارکر کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر گلیسو ربادا کا کہنا تھا کہ وقار یونس سے زیادہ اچھے ان سوئنگ یارکر کو ن کرسکتا ہے ؟ ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ کگیسو ربادا 2014ءسے اب تک34ٹیسٹ میچز میں163، 57ون ڈے مقابلوں میں93 اور18ٹی ٹونٹی میچز میں 24وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔








































































وقت اشاعت : 13/01/2019 - 11:38:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :