دبئی میں بھارتی شائقین فٹبال کو پرندوں کے پنجرے میں قید کرنیوالے مقامی شخص گرفتار

اتوار 13 جنوری 2019 20:40

دبئی میں بھارتی شائقین فٹبال کو پرندوں کے پنجرے میں قید کرنیوالے مقامی شخص گرفتار
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2019ء) دبئی میں بھارتی شائقین فٹبال کو پرندوں کے پنجرے میں قید کرنے والے مقامی شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں گزشتہ روز یو اے ای اور بھارت کے درمیان میچ کے موقع پر ایک شخص اپنے ملازمین کو پنجرے میں قید کرتا اور ان سے پوچھتا ہے کہ کون سی ٹیم جیتے گی، جب وہ بھارت کا نام لیتے ہیں تو انھیں سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑتا اور جب وہ یو اے ای کی حمایت کرتے ہیں تو انھیں چھوڑ دیا جاتا ہے۔ اس غیر انسانی حرکت پر حکام نے مذکورہ شخص کو حراست میں لے لیا۔
وقت اشاعت : 13/01/2019 - 20:40:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :