پاکستان فٹ بال فیڈریشن ملک میں گراس روٹ سطح پر فٹ بال کے فروغ کیلئے ٹھوس اقدامات کرے‘ مصطفی علی چنگیزی

پیر 14 جنوری 2019 17:40

پاکستان فٹ بال فیڈریشن ملک میں گراس روٹ سطح پر فٹ بال کے فروغ کیلئے ٹھوس اقدامات کرے‘ مصطفی علی چنگیزی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2019ء) اسوا فٹ بال اکیڈمی اسلام آباد کے نوجوان فٹ بالر مصطفی علی چنگیزی نے کہاہے کہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن ملک میں گراس روٹ سطح پرفٹ بال کے فروغ کے لئے ٹھوس اقدامات کرے، ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں تربیتی کیمپ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر کوچ محمد صدیق بنگش بھی موجود تھے ،انہوں نے کہا کہ فیڈریشن گراس روٹ سطح پر انڈر-12 اور انڈر -14 ٹورنامنٹس کا انعقاد کرے تاکہ اس سے نیا ٹیلنٹ سامنے آسکے۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کو چاہئے کہ انڈر-12 اور انڈر -14 ٹورنامنٹس میں قومی ٹیموں کا چنائو کرکے تربیتی کیمپ میں تربیت دی جائے اور یہ کھلاڑی 25 سال کی عمر تک ان ٹیموں میں کھیلتے رہیں، مصطفی علی چنگیزی نے کہاکہ حکومت تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے انعقاد کو یقینی بنائے جو کہ نا ہونے کے برابر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں کھلاڑیوں کو وہ سہولیات نہیں مل رہی ہیں جو کہ بیروں ممالک میں کھلاڑیوں کو مل رہی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں کھیلوں کا کوئی خاص بنیادی ڈھانچہ موجود نہیں ہے اور حکومت کو چاہئے کہ ملک میں کھیلوں کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے کوئی ٹھوس اقدامات کرے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ لاہور، میرپور اور ترکی میں اسوا فٹ بال اکیڈمی کی نمائندگی کر چکے ہیں-
وقت اشاعت : 14/01/2019 - 17:40:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :