آسٹریلین اوپن ٹینس، دفاعی چیمپئن کیرولین وزنائیکی، ماریا شرا پووا، پیٹرا کویٹووا، ایشلے بارٹی، اینجلیق کربر اور کیرولین گارشیا ویمنز سنگلز دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں

پیر 14 جنوری 2019 18:53

آسٹریلین اوپن ٹینس، دفاعی چیمپئن کیرولین وزنائیکی، ماریا شرا پووا، پیٹرا کویٹووا، ایشلے بارٹی، اینجلیق کربر اور کیرولین گارشیا ویمنز سنگلز دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں
میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2019ء) دفاعی چیمپئن کیرولین وزنائیکی، ماریا شرا پووا، پیٹرا کویٹووا، ایشلے بارٹی، اینجلیق کربر اور کیرولین گارشیا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن ویمنز سنگلز دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

پیر کو آسٹریلیا میں شروع ہونے والے ایونٹ کے ابتدائی روز کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ میں ڈنمارک کی سٹار کھلاڑی کیرولین وزنائیکی نے حریف جرمن کھلاڑی علیسن وان کو 6-3 اور 6-4 سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا، روس کی گولڈن گرل ماریا شرا پووا نے برطانوی کھلاڑی ہیرٹ ڈارٹ کو سٹریٹ سیٹس میں ہرا کر دوسرے رائونڈ میں جگہ بنا لی، جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا بھی پہلی آزمائش میں سرخرو رہیں، انہوں نے ریبریکووا کو شکست فاش سے دوچار کیا، آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی نے لوکسیکا کو ہرا کر دوسرے رائونڈ تک رسائی حاصل کی، اینجلیق کربر نے ہرکوگ کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، امریکہ کی سیلونی سٹیفنز نے ہم وطن کھلاڑی ٹائون سینڈ کو ہرا کر دوسرے رائونڈ میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

دیگر کھیلے گئے میچز میں کیرولین گارشیا، کولنز، مارٹک، پیٹرسن، ویکری، بولٹر، سبالینکا، ٹی سورینکا فتح یاب رہیں۔
وقت اشاعت : 14/01/2019 - 18:53:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :