14 رنز پر پوری ٹیم آوٹ

بین الاقوامی کرکٹ کا سب سے بدترین ریکارڈ قائم کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی پیر 14 جنوری 2019 21:03

14 رنز پر پوری ٹیم آوٹ
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جنوری2019ء) 14 رنز پر پوری ٹیم آوٹ، بین الاقوامی کرکٹ کا سب سے بدترین ریکارڈ قائم کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی کرکٹ کا ممکنہ طور پر سب سے بدترین ریکارڈ قائم کر دیا گیا ہے۔ تھائی لینڈ میں جاری خواتین ٹیموں کے ٹی 20 ٹورنامنٹ کے دوران متحدہ عرب امارات اور چین کی ٹیموں کے درمیان اہم میچ کھیلا گیا۔

(جاری ہے)

اس دوران چین کی ٹیم بین الاقوامی کرکٹ کا بدترین ریکارڈ قائم کر بیٹھی۔ متحدہ عرب امارات کی خواتین ٹیم کی جانب سے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 203 رنز بنائے گئے۔ جواب میں چین کی خواتین ٹیم محظ 14 رنز پر آوٹ ہوگئی۔ چین کی خواتین ٹیم کی 7 بلے باز کھاتہ کھولنے میں ناکام رہیں۔ یوں بین الاقوامی کرکٹ کے کسی بھی طرز کے میچ میں کم ترین اننگ ٹوٹل کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا گیا۔
وقت اشاعت : 14/01/2019 - 21:03:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :