ْمحمد سیراج ڈیبیو ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں زیادہ رنز کھانے والے دوسرے بھارتی بائولر بن گئے

منگل 15 جنوری 2019 17:49

ْمحمد سیراج ڈیبیو ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں زیادہ رنز کھانے والے دوسرے بھارتی بائولر بن گئے
ایڈیلیڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) محمد سیراج ڈیبیو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں زیادہ رنز کھانے والے دوسرے بھارتی بائولر بن گئے، انہوں نے منگل کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں بھارت کی طرف سے ڈیبیو کیا اور کیریئر کے پہلے میچ میں آسٹریلوی کھلاڑیوں نے ان کے اوورز میں 76 رنز بٹورے، اسطرح وہ کیریئر کے پہلے میچ میں دوسرے مہنگے ترین بھارتی بائولر بن گئے، بھارت کی طرف سے گھاوری نے 1975ء میں انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو ون ڈے میں 83رنزیں کھائی تھیں۔
وقت اشاعت : 15/01/2019 - 17:49:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :