ٓآئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ رائونڈ فور کے میچز کے لئے قومی ویمن کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 17جنوری سے شروع ہوگا

منگل 15 جنوری 2019 20:36

ٓآئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ رائونڈ فور کے میچز کے لئے قومی ویمن کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 17جنوری سے شروع ہوگا
لاہور۔15 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ رائونڈ فور کے میچز کے لئے قومی ویمن کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 17جنوری سے کراچی میں شروع ہوگا جو کہ 29جنوری تک جاری رہے گا۔بسمعہ معروف ٹیم کی قیادت کرے گی ۔

(جاری ہے)

کیمپ کیلئے اعلان کردہ کھلاڑیوں میں بسمعہ معروف ،ایمان انور ،انعم امین ،عالیہ ریاض ،عائشہ ظفر ،بی بی ناہیدہ ،ڈیانا بیگ ،ارم جاوید ،جویریہ رئوف ،جویریہ ودود ،کائنات امتیاز ،منیبہ علی صدیقی،نشرہ سندھو،نتالیہ پرویز ،ندا راشد ،عمائمہ سہیل ،صبا نذیر ،ثناء میر ،سدرہ امین اور سدرہ نواز شامل ہیں ۔

ہیڈ کوچ مارک کولز کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ قومی ویمن ٹیم مستقبل میں ہونے والی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز میں اچھے ررلٹ دے گی۔ثناء میر ،جویریہ ودود ،ندا ڈار اور بسمعہ معروف سے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں بہت امیدیں وابستہ ہیں ۔کیمپ کے دوران ویمن کرکٹرز کی فٹنس اور تکنیک کو بہتر بنایا جائے گا ۔
وقت اشاعت : 15/01/2019 - 20:36:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :