سابق جنوبی افریقن کرکٹر شین برگر سکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈکوچ مقرر

منگل 15 جنوری 2019 23:29

سابق جنوبی افریقن کرکٹر شین برگر سکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈکوچ مقرر
ایڈن برگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) سابق جنوبی افریقن کرکٹر شین برگر سکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈکوچ مقرر ہو گئے، انہیں گرانٹ بریڈبورن کی جگہ یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے اور وہ مارچ میں اپنی ذمہ داریاں شروع کریں گے۔

(جاری ہے)

شین برگر نے اپنے بیان میں کہا کہ سکاٹش کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر ہونا میرے لئے اعزاز ہے اور میں بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں، اپنے تجربے کی روشنی میں سکاٹ لینڈ ٹیم کی بہتری کیلئے ہر ممکن کوشش کروں گا۔ شین برگر اس سے قبل جنوبی افریقن اے ٹیم اور سی ایس اے نیشنل اکیڈمی کے ساتھ بھی بطور اسسٹنٹ کام کر چکے ہیں۔
وقت اشاعت : 15/01/2019 - 23:29:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :