جنوبی افریقی سرزمین پر کم سکورز کا بدترین ریکار ڈ بھی قومی ٹیم کے نام

گرین شرٹس ایشیائی ٹیموں میں زیادہ مرتبہ200سے کم سکور پر آل آﺅٹ ہوچکی ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 16 جنوری 2019 12:05

جنوبی افریقی سرزمین پر کم سکورز کا بدترین ریکار ڈ بھی قومی ٹیم کے نام
جوہانسبرگ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 جنوری2019ء) قومی کرکٹ ٹیم کو دورہ جنوبی افریقہ کے دوران بدترین ناکامیوں سے دوچار ہونا پڑا اور گرین کیپس چھ میں چار ٹیسٹ اننگز میں 200سے بھی کم سکور پر ڈھیر ہوئی جس کی بدولت وہ جنوبی افریقہ میں سب سے کم بار200سے کم سکور پر ڈھیر ہونے والی ایشیاءٹیم بن گئی ہے جو13مرتبہ اس صورتحال سے دوچار ہوئی۔پاکستان کے علاوہ دیگر ایشیائی ٹیموں میں سر ی لنکا11،بھارت9اور بنگلہ دیش8مرتبہ جنوبی افریقہ میں 200سے کم مجموعی سکور پر آل آﺅٹ ہوئی ہیں۔

مجموعی طور پر دنیا کی تمام ٹیموں میں پاکستانی ٹیم جنوبی افریقی میدانوں میں چھوٹے سکورز پر پوویلین لوٹنے والی چوتھی ٹیم ہے تاہم دیگر تین ٹیموں نیوزی لینڈ ،انگلینڈ اور آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ میں15سے زائد ٹیسٹ میچز کھیل رکھے ہیں جب کہ پاکستانی ٹیم محض10میچز میں13مرتبہ 200سے کم سکور پر پوویلین لوٹنے والی ٹیم ہے اور یوں جنوبی افریقی میدانوں میں15سے کم ٹیسٹ میچز کھیلنے والی ٹیموں میں پاکستان ہی200سے کم سکورز پر سب سے زیادہ(13) مرتبہ پوویلین لوٹنے والی ٹیم ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستانی ٹیم جب جوہانسبرگ ٹیسٹ کی پہلی اننگزمیں185بنا کر آل آﺅٹ ہوئی تو اکتوبر2016ءکے بعد یہ 15واں موقع تھا جب گرین شرٹس200سے کم مجموعی سکور پر آل آﺅٹ ہوئی، اس عرصے میں صرف بنگلہ دیشی ٹیم ان سے زیادہ16مرتبہ اس خفت سے دوچارہوئی ہے۔200سے کم سکورز کے حوالے سے یہ پاکستان کا ناکام ترین دورہ جنوبی افریقہ تھا جس میں وہ6میں سے4اننگز میں200سے کم سکور پر آ ل آﺅٹ ہوئی ، اس سے قبل2013ءکا دورہ جنوبی افریقہ ہی وہ واحد ٹور تھا جس کے دوران گرین شرٹس 2سے زیادہ(3) مرتبہ 200سے کم رنز بناکر آل آﺅٹ ہوئی تھی ۔





وقت اشاعت : 16/01/2019 - 12:05:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :