دورہ سری لنکا کیلئے 3 رکنی سلیکشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی،

کمیٹی ملک بھر سے 28 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کرکے ان کی رپورٹ پی بی سی سی کو پیش کرے گی، تربیت کیمپ میں سے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کر کے سری لنکا بھجوائیں گے، سیّد سلطان شاہ

بدھ 16 جنوری 2019 12:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) نے سری لنکا کے خلاف سیریز کیلئے 3 رکنی سلیکشن کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی سیریز کیلئے ملک بھر سے 28 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کرکے ان کی رپورٹ پی بی سی سی کو پیش کرے گی۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سیّد سلطان شاہ نے ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سری لنکا کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم کے انتخاب کیلئے چیئرمین نے تین رکنی سلیکشن کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں اسلام آباد بلائنڈ کرکٹ کلب کے صدر محمد بلال ستی کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے دیگر ممبران میں ابرار شاہ اور مسعود جان شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تین رکنی سلیکشن کمیٹی 20 جنوری کو 28 کھلاڑیوں کی فہرست پی بی سی سی کو پیش کرے گی اس کے بعد 23 سے 25 جنوری تک انہی کھلاڑیوں کے ٹرائل لئے جائیں گے جن میں سی 15کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا جائیگا، تاہم 15رکنی حتمی ٹیم کا اعلان آئندہ ماہ فروری کے پہلے ہفتے میں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ فروری میں سری لنکا کا دورہ کرے گی۔ اپنے دورے کے دوران وہ سری لنکا کے خلاف تین ایک روزہ اور تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے مابین سیریز 20 فروری سے 4 مارچ تک سری لنکا میں کھیلی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تربیت کیمپ میں سے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کر کے سری لنکا بھجوائیں گے۔
وقت اشاعت : 16/01/2019 - 12:31:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :