ثانیہ مرزا کی بیٹے کیساتھ نئی تصاویر سامنے آگئیں
بھارتی ٹینس سٹارنے گرے کوٹ اور بلیک ٹائٹس پہن رکھی تھی جبکہ اذہان پیلے رومپر میں ملبوس تھے
ذیشان مہتاب بدھ 16 جنوری 2019 13:19
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 جنوری2019ء) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی بیٹے اذہان مرزا ملک کے ساتھ نئی تصاویر منظر عام پر آگئی ہیں۔ حال ہی میں ایئرپورٹ پر پہنچنے والی ثانیہ مرزا کے ساتھ ان کے ننھے میاں اذہان بھی تھے جو اپنی ممی کے سینے سے لگے بہت ہی ’کیوٹ‘ نظر آئے،ثانیہ مرزا نے گرے کوٹ اور بلیک ٹائٹس پہن رکھی تھی اوراس کے ساتھ انہوں نے سفید جوگرز پہنے ہوئے تھے جب کہ اذہان پیلے رومپر میں ملبوس تھے۔ایک تصویر میں 32سالہ ثانیہ مرزا اپنے بیٹے کے سر پر پیار کرتی بھی نظر آئیں ۔سابق پاکستانی کپتا ن شعیب ملک اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے بیٹے اذہان مرزا ملک نے گزشتہ سال30اکتوبر کو دنیا میں آنکھ کھولی تھی ۔
خیال رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے 8 سال قبل اپریل 2010 ءمیں شادی کی تھی،شادی کے بعد دونوں نے مشترکہ طور پر دبئی میں رہنے کا فیصلہ کیا تھا، تاہم دونوں نے کئی دن بھارت اور پاکستان میں بھی ایک ساتھ گزارے۔دونوں کی بطور جوڑا مستقل رہائش گاہ اگرچہ دبئی میں ہی ہے، تاہم اپنے اپنے پروفیشن کی مصروفیات کے باعث شعیب اور ثانیہ زیادہ تر اپنے اپنے ممالک میں رہتے ہیں۔واضح رہے کہ ثانیہ مرزا نے رواں سال یہ بھی اعلان کیا تھا کہ وہ اور شعیب ملک اپنے بچوں کے ناموں کے ساتھ ’مرزا ملک‘ لگائیں گےاور یہی وجہ ہے کہ شعیب ملک نے بھی اپنے بیٹے کے لیے ’بے بی مرزا ملک‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔یاد رہے کہ ایک ایونٹ کے دوران ثانیہ مرزا سے پوچھا گیا تھا کہ ان کے بچے کی شہریت کیا ہوگی جس پر انہوں نے کہا تھا کہ ہم اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہیں، مگر ہم شہریت کے معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لیتے، یہ شہ سرخیوں میں تو اچھا لگ سکتا ہے، مگر گھر میں ہمارے لیے اس کی کوئی اہمیت نہیں۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 16/01/2019 - 13:19:46
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ میں کراچی ، لاہور اور ملتان نے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کرلی
-
چیئرمین پی سی بی کی دعوت پر بے سہارا ،یتیم بچے پاک نیوزی لینڈ سیریز کا چوتھا میچ دیکھیں گے
-
جس کومیری بات بری لگی وہ بابراعظم کواپنی بہن کا رشتہ دے دیں، نازش جہانگیر
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
قومی نیٹ بال چیمپئن شپ 27جون سے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا