جنوبی افریقہ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 19 جنوری سے ہوگا

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ یکم فروری کو کھیلا جائیگا

بدھ 16 جنوری 2019 14:15

پورٹ الزبتھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) جنوبی افریقہ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 19 جنوری سے ہو گا ۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کا پہلا میچ 19 جنوری کو پورٹ الزبتھ، دوسرا میچ 22 جنوری، تیسرا میچ 25 جنوری، چوتھا میچ 27 جنوری جبکہ پانچواں اور آخری میچ 30 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ یکم فروری، دوسرا میچ 3 فروری جبکہ تیسرا اور آخری میچ 6 فروری کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 16/01/2019 - 14:15:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :