صحت مند وتوانا پاکستان کے حصول کیلئے سکولوں میں سپورٹس کی سرگرمیوں کو فروغ دیناہوگا ،انجینئر اورنگزیب خلیل

اگر ابھی سے انہیں تعلیم کیساتھ ساتھ صحت مندانہ سرگرمیوں میں مشغول رکھیں تو ایک صحت مند معاشرہ تشکیل پانے میں مددمل سکتاہے،تقریب سے خطاب

بدھ 16 جنوری 2019 14:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) صحت مند وتوانا نئے پاکستان کے حصول کیلئے سکولوں میں سپورٹس کی سرگرمیوں کو خصوصی طور پر فروغ دیناوقت کی اشد ضرورت ہے، تاکہ یہی صحت مند طالبعلم آگے جاکرکرپشن سے پاک اور تعلیم یافتہ پاکستان کے قیام میں اپنا بھرپور کرداراداکرسکے۔ان خیالات کا اظہار نیشنل سوسائٹی فار سپورٹس ڈویلپمنٹ (این ایس ایس ڈی)کے چیف ایگزیکٹیوانجینئر اورنگزیب خلیل نے اسلامیہ ماڈل سکول سردارکالونی میں منعقدہ سپورٹس کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوںنے کہاکہ صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے ڈی جی جنیدخان نہ صرف پشاور بلکہ خیبر پختونخواکے تمام اضلاع میں نچلی سطح پر کھیلوں کی ترقی اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے گراں قدر خدمات انجام دے رہت ہیں،تاہم اسکے ساتھ ہی محکمہ تعلیم کو بھی چاہیئے کہ وہ صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے ساتھ مل کر سکولوں میں سپورٹس سرگرمیوں کوخصوصی طور پر فروغ دی جانی چاہئے اور اس مقصد کیلئے محکمہ کھیل کے ساتھ مشترکہ اور ایک جامعہ پلان ترتیب دی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ یہی بچے ہمارے کل کے بہتر مستقبل ہیں ان کی رہنمائی اور سرپرستی ہم سب پر فرض ہے اگر ابھی سے انہیں تعلیم کیساتھ ساتھ صحت مندانہ سرگرمیوں میں مشغول رکھیں تو ایک صحت مند معاشرہ تشکیل پانے میں مددمل سکتاہے۔
وقت اشاعت : 16/01/2019 - 14:15:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :