سلمان خان کرکٹ کیے میدانوں پر ویرات کوہلی کی جگہ لینے کےلئے تیار

بالی ووڈ کے’دبنگ‘ کی کرکٹ کھیلنے کی ویڈیووائر ل ہوگئی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 16 جنوری 2019 13:43

سلمان خان کرکٹ کیے میدانوں پر ویرات کوہلی کی جگہ لینے کےلئے تیار
ممبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 جنوری2019ء) بالی ووڈ کے’ دبنگ‘ سپرسٹار سلمان خان ایک بہترین اداکار ہی نہیں بلکہ شاندار بلے باز بھی ہیں اور اس کا ثبوت سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو ہے۔53سالہ سلمان خان اس وقت اپنی فلم ’بھارت‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس میں وہ کترینہ کیف اور دیشا پٹانی کے ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے تاہم فلم کی شوٹنگ کے دوران ملے فارغ وقت کو بھی وہ کسی نہ مصروفیات میں گزارتے ہیں، جن میں سے ایک کرکٹ ہے۔

اداکار نے سوشل میڈیا پر اپنی کرکٹ کھیلتے ایک ویڈیو شیئر کی، جس کے ساتھ انہوں نے ”بھارت کھیلے گا“ کا کیپشن دیا،ویڈیو میں سلمان خان شاندار بلے بازی کرتے نظر آئے۔سوشل میڈیا پر اداکار کے مداحوں نے ان کی شاندار بلے بازی کو بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے بھی زیادہ بہترین قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

ویڈیو سے ایسا بھی محسوس ہورہا ہے کہ سلمان خان اپنی فلم ’بھارت‘ میں کرکٹ کو بھی پیش کریں گے۔

علی عباس ظفر کی ہدایات میں بننے والی فلم ”بھارت“ رواں سال عید کے موقع پر ریلیز ہوگی۔






































































وقت اشاعت : 16/01/2019 - 13:43:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :