واپڈا سپورٹس کمپلیکس میں ’’ڈیسکون کرکٹ گالا‘‘کا انعقاد

ٹورنامنٹ کا فائنل سلطان اوردار ڈیولز کے درمیان کھیلا جائے گا

بدھ 16 جنوری 2019 15:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) کارپوریٹ سیکٹر کے نامور ادارے ڈیسکون کی جانب سے اپنے ملازمین کیلئے صحتمندانہ اور تفریحی سر گرمیوں کے سلسلے میں واپڈا سپورٹس کمپلیکس میں ''ڈیسکون کرکٹ گالا'' 2019کا انعقاد کیا گیا۔مقابلوں میں ڈیسکون کے تمام ڈیپارٹمنٹس اوربزنس ڈویژنز کے ملازمین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈیسکون کی دس ٹیموں نے دو پولز میں میچ کھیلے اور کوارٹر فائنل مرحلے کیلئے سپارٹنز اورقلندر، دار ڈیولز اوررائزنگ سٹارز، ٹائیگرز اور کلیٹوس ، گلیئٹرز اور سلطان مد مقابل آئیں۔

سیمی فائنل میں سپارٹنز بمقابلہ سلطان اور دار ڈیولز بمقابلہ کلیٹوس مد مقابل تھیں ، سلطان اوردار ڈیولز نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا جس کا انعقاد ڈیسکون فیملی گآلا کے موقع پر کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ میں ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
وقت اشاعت : 16/01/2019 - 15:02:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :