سی اے اے نیشنل جونیئر ٹینس چیمپیئن شپ، امن عتیق نے مینز سنگلز اور مہوش چشتی نے لیڈیز سنگلز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

بدھ 16 جنوری 2019 15:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) سی اے اے نیشنل جونیئر ٹینس چیمپیئن شپ میں امن عتیق نے مینز سنگلز اور مہوش چشتی نے لیڈیز سنگلز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیاہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں گزشتہ روز کھیلے گئے مینز سنگلز کے فائنل میں امن عتیق نے سبحان بن سالک کو 6-0 اور 6-3 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا، لیڈیز سنگل کے فائنل میں مہوش چشتی نے فریدہ فاروق کو 6-0 اور 6-1 سے ہرا کر چیمپیئن ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ بوائز انڈر-10 کے فائنل میں ابوبکر طلحہ نے نبیل قیوم کو 4-0 اور 4-0 سے شکست دی جبکہ گرلز انڈر 10 کے فائنل میں آمنہ قیوم نے ماہ نور فاروقی کو 4-1 اور 4-0 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔
وقت اشاعت : 16/01/2019 - 15:22:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :