اسلام آباد بلائنڈ کرکٹ کلب گجرانوالہ کلب کے ساتھ تین میچوں کی سیریز کھیلے گا

بدھ 16 جنوری 2019 15:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) اسلام آباد بلائنڈ کرکٹ کلب گجرانوالہ کلب کے ساتھ تین میچوں کی سیریز کھیلے گا۔

(جاری ہے)

سیریز میں شرکت کے لیے اسلام آباد کی ٹیم 18جنوری کو گجرانوالہ روانہ ہوگی۔ اسلام آباد بلائنڈ کرکٹ کلب کے صدر محمد بلال ستی نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ دونوں کلبوں کے درمیان دو میچ 19جنوری کو جبکہ تیسرا اور آخری میچ 20 جنوری کو گجرانوالہ میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 16/01/2019 - 15:22:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :