سرگودھا یونیورسٹی میں انٹر یونیورسٹی کرکٹ چیمپئن شپ2018-19ء کا آغاز

بدھ 16 جنوری 2019 15:38

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) سرگودھا یونیورسٹی میں انٹر یونیورسٹی کرکٹ چیمپئن شپ2018-19ء کا آغاز ہوگیا،افتتاحی میچ سرگودھا یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف لاہور کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔

(جاری ہے)

سرگودھا یونیورسٹی نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 40 اوورز میں187رنز بنائے جب کہ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے یونیورسٹی آف لاہور کی ٹیم نی112رنز بنائے ، اس طرح سرگودھا یونیورسٹی نے یہ میچ75 رنز سے جیت لیا۔سرگودھا یونیورسٹی کی طرف سے علی قاسم نی8 اوورز میں10رنز دے کر7 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
وقت اشاعت : 16/01/2019 - 15:38:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :