حکومت سندھ شوٹنگ بال سمیت تمام کھیلوں کو فروغ دے رہی ہے، ڈی جی سپورٹس

بدھ 16 جنوری 2019 16:00

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) ڈائریکٹر سپورٹس سندھ شہزاد پروز بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت سندھ شوٹنگ بال کھیل سمیت تمام کھیلوں کو فروغ دے رہی ہے۔ یہ بات انہوں نے کراچی شوٹنل بال اسوسی ایشن کے فنانس سیکریٹری اعجاز قریشی سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کی۔ اعجاز قریشی نے ڈی جی سپورٹس شہزاد پرویز بھٹی کو عمرے کی ادائیگی پر مبارک باد بھی پیش کی۔

(جاری ہے)

شہزاد پرویز بھٹی نے کہاکہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی مشیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر اور سیکرٹری سپورٹس ہارون احمد خان کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے صوبے میں کھیلوں کے تمام شعبوں کو فروغ اور ترقی کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ اس موقع پر اعجاز احمد قریشی نے کہاکہ صوبے میں کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی سرپرستی کے حوالے سے وازارت کھیل سندھ کا کردار قابل فخر ہے۔
وقت اشاعت : 16/01/2019 - 16:00:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :