گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین نے انٹر کالجیٹ گرلز چک بال چیمپئن شپ جیت لی

بدھ 16 جنوری 2019 16:23

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین نے انٹر کالجیٹ گرلز چک بال چیمپئن شپ جیت لی۔ فاتح ٹیم نے فائنل میں گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن گوجر خان کو ہرایا۔ ایمن سلیم ٹورنامنٹ کی بہترین پلیئر قرار پائیں، مہمان خصوصی پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین ڈاکٹر عالیہ سہیل خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس تعلیمی بورڈ ثوبیہ چوہدری بھی موجود تھیں۔

تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام انٹر کالجیٹ گرلز چک بال چیمپئن شپ گزشتہ روز پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین سیٹلائٹ ٹائون راولپنڈی میں کھیلی گئی جس میں بورڈ سے ملحق کالجز نے حصہ لیا، فائنل میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج راولپنڈی نے گورنمنٹ ڈگری کالج گوجر خان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 28-20 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

(جاری ہے)

ایمن سلیم ٹورنامنٹ کی بہترین پلیئر قرار پائیں۔

مہمان خصوصی پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین ڈاکٹر عالیہ سہیل خان نے فاتح ٹیم اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی بورڈ راولپنڈی خواتین میں کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، خواتین کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔
وقت اشاعت : 16/01/2019 - 16:23:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :