سی اے اے نیشنل جونیئر ٹینس چیمپیئن شپ، امن عتیق، مہوش چشتی، سبحان بن سالک، آمنہ اور ابوبکر طلحہ نے مختلف کیٹیگریز میں ٹائٹل جیت لیا

بدھ 16 جنوری 2019 20:08

سی اے اے نیشنل جونیئر ٹینس چیمپیئن شپ، امن عتیق، مہوش چشتی، سبحان بن سالک، آمنہ اور ابوبکر طلحہ نے مختلف کیٹیگریز میں ٹائٹل جیت لیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) سی اے اے نیشنل جونیئر ٹینس چیمپیئن شپ میں امن عتیق نے مینز سنگلز اور مہوش چشتی نے لیڈیز سنگلز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیاہے، مینز ڈبلز کے ایونٹ میں امن عتیق اور سیف اللہ، بوائز انڈر-18 سبحان بن سالک، گرلز انڈر-18 شمزہ دوراب، بوائز انڈر-14 حازیمہ عبدالرحمن، بوائز انڈر-10 ابوبکر طلحہ اورگرلز انڈر -10 آمنہ قیوم نے اپنے اپنے حریفوں کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لئے، اس موقع پر پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل (ر) گل رحمان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

گذشتہ روز اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں کھیلے گئے مینز سنگلز کے فائنل میں امن عتیق نے سبحان بن سالک کو 6-0 اور 6-3 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا، لیڈیز سنگل کے فائنل میں مہوش چشتی نے فریدہ فاروق کو 6-0 اور 6-1 سے ہرا کر چیمپیئن ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

(جاری ہے)

گرلز انڈر-18 کے فائنل میں شمزہ دوراب نے زینب علی راجہ کو 6-1 اور 6-2 سے ہرادیا۔ بوائز انڈر-10 کے فائنل میں ابوبکر طلحہ نے نبیل قیوم کو 4-0 اور 4-0 سے شکست دی جبکہ گرلز انڈر -10 کے فائنل میں آمنہ قیوم نے ماہ نور فاروقی کو 4-1 اور 4-0 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہی. بوائز انڈر-14 کے فائنل میں حازیمہ عبدالرحمن نے بلال عاصم کو 7-5 اور 7-5 سے ہرادیا۔

چیمپیئن شپ میں ملک بھر سے سو سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ مینز ڈبلز کے ایونٹ میں امن عتیق اور سیف اللہ نے معین شاہ اور طلحہ وحیدکو 7-5 اور 6-3 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے بوائز انڈر -18 سبحان بن سالک نے زلان خان کو 7-5، 5-7 اور 6-2 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
وقت اشاعت : 16/01/2019 - 20:08:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :