جنوبی افریقہ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ (کل) کھیلا جائیگا، سیریز میں کامیابی کے لئے دونوں ٹیموں کے کپتانوں کے بیانات، سیریز کانٹے دار ہوگی

جمعرات 17 جنوری 2019 10:40

پورٹ الزبتھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) جنوبی افریقہ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (کل) ہفتہ کو پورٹ الزبتھ میں کھیلا جائیگا۔ گرین شرٹس کو ٹیسٹ سیریز میں عبرتناک شکست کے بعد اب ون ڈے سیریز میں پروٹیز کا چیلنج درپیش ہو گا۔ پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں پروٹیز کے ہاتھوں 3-0 سے وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ون ڈے سیریز میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ شائقین کرکٹ کو اچھے میچ دیکھنے کا موقع ملے گا اور دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز انتہائی سخت اور کانٹے دار ہوگی۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کا پہلا میچ (کل) ہفتہ کو پورٹ الزبتھ میں کھیلا جائیگا، دوسرا میچ 22 جنوری کو ڈربن میں کھیلا جائیگا، تیسرا میچ 25 جنوری کو سنچورین میں کھیلا جائیگا، چوتھا میچ 27 جنوری کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائیگا جبکہ پانچواں اور آخری میچ 30 جنوری کو کیپ ٹائون میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ یکم فروری کو کیپ ٹائون میں کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 3 فروری کو جاہانسبرگ میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 6 فروری کو سنچورین میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 17/01/2019 - 10:40:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :