پہلے قومی ٹیسٹ کپتان عبدالحفیظ کاردار کو گوگل کا خراج تحسین

عبدالحفیظ کاردار 1972 سے 1977 تک پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ بھی رہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 17 جنوری 2019 12:28

پہلے قومی ٹیسٹ کپتان عبدالحفیظ کاردار کو گوگل کا خراج تحسین
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری2019ء) معروف سرچ انجن گوگل نے پاکستان کے پہلے ٹیسٹ کپتان عبدالحفیظ کاردار کو ان کی 94 ویں سالگرہ کے موقع پر ڈوڈل کے ذریعے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔عبدالحفیظ کاردار 17 جنوری 1925 ءکولاہور میں پیدا ہوئے،وہ پاکستانی کرکٹ کے بانی کے طور پر بھی یاد کیے جاتے ہیں ۔ عبدالحفیظ کاردار نہ صرف پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے پہلے کپتان تھے بلکہ ان کا شمار ان تین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے پاکستان اوربھارت دونوں کے لیے ٹیسٹ کرکٹ کھیلی، ان کے علاوہ دونوں روایتی حریفوں کے لیے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والوں میں عامر الہی اور گل محمد شامل ہیں۔

عبدالحفیظ کاردار نے 23 ٹیسٹ میچوں میں پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے24.91کی اوسط سے847رنز بنائے جن میں 5نصف سنچریاں شامل تھیں، عبدالحفیظ کاردار کی کپتانی میں پاکستانی ٹیم نے اس وقت ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والی ہر ٹیم کو شکست دی، عبدالحفیظ کاردار 1972 ءسے 1977ءتک پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے سربراہ بھی رہے،وہ اس کے علاوہ چیئرمین سلیکٹرز کے عہدے پر بھی فائز رہے، وہ کرکٹ میں نیوٹرل امپائر ز کا مطالبہ کرنے والے پہلے افراد میں سے ایک تھے ،عبدالحفیظ کاردار نے سوئٹزرلینڈ میں بطور پاکستانی سفیر بھی خدمات انجام دیں۔

(جاری ہے)

عبدالحفیظ کاردار 21 اپریل 1996 ءکو 71 برس کی عمر میں اس جہان فانی سے کوچ کرگئے۔ 





































پہلے قومی ٹیسٹ کپتان عبدالحفیظ کاردار کو گوگل کا خراج تحسین
وقت اشاعت : 17/01/2019 - 12:28:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :