جوبلی انشورنس قومی انڈر21 سنوکر چمپئن شپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے سنوکر ہال میں شروع ہوگئی

جمعرات 17 جنوری 2019 20:44

جوبلی انشورنس قومی انڈر21 سنوکر چمپئن شپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے سنوکر ہال میں شروع ہوگئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر فیڈریشن کے زیر اہتمام جوبلی انشورنس قومی انڈر-21 سنوکر چمپئن شپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے سنوکر ہال میں شروع ہوگئی۔چمپئن شپ کا افتتاح پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل محمد اعظم ڈار نے کیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کھیلے گئے میچوں میں عمیر حسین شاہ نے عبدالعزیز کو 3-1 سے، شہریار عباس نے مزمل خان کو 3-2 سے، فہد غفار نے غلام مصطفی کو 3-0 سے، شہریار خان نے عمر فاروق کو 3-2 سے، عمر خان نے علی زمان کو 3-0 سے، سعاد خان نے افسر علی کو 3-0 سے، محمد سلیم نے عبدالرحمن کو 3-0 سے، شیخ مدثر نے افتخار حسین کو 3-0 سے، شہریار عباس نے عبدالعزیز کو 3-1 سے، عثمان احمد نے عمیر حسین شاہ کو 3-0 سے، شہریار خان نے فہد غفار کو 3-1 سے، محمد رفیق نے غلام مصطفی کو 3-0 سے، علی زمان نے افسر علی کو 3-0 سے اور عمر خان نے زوہیب خان کو 3-0 سے شکست دے کر اگلے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

چمپئن شپ میں 32 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ یہ چمپئن شپ 22 جنوری تک جاری رہے گی۔
وقت اشاعت : 17/01/2019 - 20:44:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :