پشاور، تبدیلی فٹبال کپ،جنگل خیل کوہاٹ اور باجوڑ ٹیم کی کامیابی

جمعرات 17 جنوری 2019 20:44

پشاور، تبدیلی فٹبال کپ،جنگل خیل کوہاٹ اور باجوڑ ٹیم کی کامیابی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) پشاور میں جاری تبدیلی فٹبال کپ لیگ میں سنسنی خیز میچوں کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں گزشتہ روز پشاور کے طہماس فٹبال سٹیڈیم پر ہونیوالے میچ میں باجوڑ کی ٹیم نے حیات آباد چیمپئنز کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی ‘باجوڑ کی طرف سے جان اللہ اور اکرام جبکہ حیات آباد چیمپئنز کی جانب سے عزیز خٹک اور صالح چترالی نے گول سکور کئے دوسرے میچ میں جنگل خیل کوہاٹ کی ٹیم نے شمس یونائٹیڈ کو ایک کے مقابلے دو گول سے شکست دی پندرہویں منٹ میں شمس یونائٹیڈ کی طرف سے عدنان خان نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلوائی جو چالیسویں منٹ میں رسول خان نے گول کرکے ختم کی جبکہ 80 ویں منٹ میں رسول خان نے دوسرا گول کرکے ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا یاد رہے کہ جنگل خیل کوہاٹ کی ٹیم میں جعفر خان ‘رسول خان ‘ ضیاء اور ریاض خان جیسے انٹرنیشنل میچ کھیلنے والے کھلاڑی موجود ہیں میچ میں ریفری کے فرائض عبدالرحمان ‘ریاض اور علائوالدین نے جبکہ میچ کمشنر کے فرائض سید امتیاز علی شاہ نے سرانجام دئیے۔

وقت اشاعت : 17/01/2019 - 20:44:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :