آسٹریلین اوپن ٹینس، نیشیکوری، فابیو فوگنینی، میلوس رائونک اور جائو سوسا مینز سنگلز دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے

جمعرات 17 جنوری 2019 21:09

آسٹریلین اوپن ٹینس، نیشیکوری، فابیو فوگنینی، میلوس رائونک اور جائو سوسا مینز سنگلز دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے
میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) جاپان کے نامور ٹینس سٹار کئی نیشیکوری، اٹلی کے فابیو فوگنینی، کینیڈا کے ٹینس سٹار میلوس رائونک اور پرتگال کے جائو سوسا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن مینز سنگلز تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے جبکہ سوئٹزرلینڈ کے سٹانسلاس وارینکا، فلپ کولیشرائبر اور ڈینیئل تھیم دوسرے رائونڈ میں شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

آسٹریلیا میں جاری میگا ایونٹ میں جمعرات کو کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے دوسرے رائونڈ میچز میں جاپان کے کئی نیشیکوری نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد کروشیا کے آئیو کارلووچ کو 6-3، 7-6(8-6)،5-7،5-7 اور 7-6(10-7) سے ہرا کر میگا ایونٹ کے تیسرے رائونڈ تک رسائی حاصل کی۔

(جاری ہے)

اٹلی کے فابیو فوگنینی نے ارجنٹائن کے لیونارڈو میئر کو 7-6(7-3)، 6-3 اور 7-6(7-5) سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

ایک اور میچ میں کینیڈا کے میلوس رائونک نے سوئس سٹار سٹانسلاس وارینکا کو سخت مقابلے کے بعد شکست دیکر میگا ایونٹ سے باہر کردیا۔ انکی فتح کا سکور 6-7(4-7)،7-6(8-6)، 7-6(13-11) اور 7-6(7-5) تھا۔ دیگر کھیلے گئے میچز میں کارینو بسٹا، گوفن، جائو سوسا، کوریک، فرنینڈو ورڈاسکو، مارین کلک اور اینڈرس سیپی اپنے اپنے حریفوں کو ہرا کر تیسرے رائونڈ میں داخل ہو گئے۔
وقت اشاعت : 17/01/2019 - 21:09:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :