یاسرشاہ اب ایک نئی ٹیم کے لیے ان ایکشن ہوں گے

لیگ سپنرنے بنگلا دیش پریمیئر لیگ کےلئے کھلنا ٹائٹنز کے معاہدہ کرلیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 18 جنوری 2019 12:32

یاسرشاہ اب ایک نئی ٹیم کے لیے ان ایکشن ہوں گے
کھلنا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 جنوری2019ء) قومی ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ نے بھی بنگلا دیش پریمیئر لیگ(بی پی ایل ) کے لئے کمر کس لی ہے ۔32سالہ قومی لیگ سپنر نے سلہٹ میں اپنی ٹیم کھلنا ٹائٹنز کو جوائن کرنے کے بعد باقاعدہ پریکٹس کا آغاز بھی کر دیا ہے۔ یاسر شاہ جنوبی افریقہ کے خلاف قومی ایک روزہ ٹیم کا حصہ نہیں ہیں تاہم انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے دو میچز میں گرین کیپس کی نمائندگی کی تھی اور پاکستان کو سنچورین اور کیپ ٹاﺅن میں کھیلے گئے ان ٹیسٹ میچز میں ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

کھلنا ٹائٹنز کی ٹیم منیجمنٹ کا کہنا ہے کہ یاسر شاہ کی شمولیت سے ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔ یاسر شاہ نے گزشتہ برس بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں ڈھاکہ ڈائنا مائٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے8میچز میں9شکار کیے تھے اور ان کا اکانومی ریٹ محض5.35رنز فی اووررہا تھا،وہ اب تک 96ٹونٹی ٹونٹی میچزمیں28.48کی اوسط سے83وکٹیں اپنے نام کرچکے ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اس سے قبل شعیب ملک، محمد حفیظ ،شاہد خان آفریدی، جنید خان، محمد سمیع ،محمد عرفان، عامر یامین، وہاب ریاض اورسہیل تنویر بھی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے دوران مختلف ٹیموں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

























































































وقت اشاعت : 18/01/2019 - 12:32:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :