اسوا اکیڈمی اور ماڈل ٹائون اکیڈمی کی ٹیموں کے درمیان سید خاور شاہ فٹ بال میچ )آج( کھیلا جائے گا

جمعہ 18 جنوری 2019 13:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) اسلام آباد سپورٹس ویلفئیر ایسوسی ایشین کے زیراہتمام اسوا اکیڈمی اور ماڈل ٹائون اکیڈمی کی ٹیموں کے درمیان سید خاور شاہ فٹ بال میچ (آج) ہفتہ کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس فٹ بال گرائونڈ، اسلام آباد میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

اس موقع اسلام آباد سپورٹس ویلفئیر ایسوسی ایشین کے سرپرست اعلی اقبال خان مہمان خصوصی ہونگے۔ میچ کے اختتام پر مرحوم سید خاور شاہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا ہوگی۔ واضع رہے کہ مرحوم سید خاور شاہ پنجاب سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے کے ساتھ ساتھ پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر بھی رہ چکے تھے۔
وقت اشاعت : 18/01/2019 - 13:30:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :