آل پاکستان انٹر بورڈ فٹ بال چیمپئن شپ میں فیڈرل بورڈ اور ساہیوال بورڈ نے اپنے اپنے میچز جیت لئے

جمعہ 18 جنوری 2019 13:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) آل پاکستان انٹر بورڈ فٹ بال چیمپئن شپ میں فیڈرل بورڈ اور ساہیوال بورڈ نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔ گذشتہ روز جناح سٹیڈیم میں کھیلے گئے ساہیوال نے کوہاٹ اور فیڈرل بورڈ نے سوات کو ہرا دیا۔

(جاری ہے)

آل پاکستان انٹر بورڈ فٹ بال چیمپئن شپ میں ملک بھر سے پندرہ بورڈ کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں اسلام آباد، ساہیوال، میرپور آزاد جموں و کشمیر، مردان، مالاکنڈ، ڈیرہ اسماعیل خان، میرپور خان، کوئٹہ، پشاور، بنون، لاہور، کراچی، سوات اور پشاور(ٹیکنیکل) کی ٹیمیں کو شامل ہیں۔ سیمی فائنلز (آج) ہفتہ جبکہ فائنل کل اتوار کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 18/01/2019 - 13:30:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :